دارالحکومت کی تاجر برادری نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممکنہ لانگ مارچ کی مخلافت کردی ہے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد کی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ملاقات ہوئی جس میں تاجر برادری نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے شہر کو احتجاج فری بنانے کا مطالبہ کردیا۔
رانا ثناء اللہ سے ملاقات کے دوران تاجرروں کا کہنا تھا کہ مارچ کے باعث اسلام آباد کی معیشت اور کاروبار تباہ ہونے کا خدشہ ہے اور اس سے شہریوں کی زندگی بھی مفلوج ہو جائے گی۔
تاجروں نے مطالبہ کیا کہ احتجاج فری شہر قرار دینے کے لئے پارلیمنٹ میں بل لایا جائے جب کہ مظاہرین کو احتجاج اسلام آباد سے باہر کوئی چگہ دی جائے جس پر رانا ثناء نے وفد کو مطالبات پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر حکومت نے جلد الیکشن کی تاریخ نہیں تھی تو ہم اکتوبر میں ہی لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔