Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2022 05:37pm

کراچی چڑیا گھر کا مشہور سفید افریقی شیر مر گیا

کراچی کے چڑیا گھر کا مشہور 17 سالہ افریقی سفید شیر مر گیا۔

کراچی زو کے سینئر ڈائریکٹر رضا عباس رضوی نے شیر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیر کی موت ہفتے کے روز ہوئی۔

شیر کی موت کی وجہ کیا بنی؟

سینئر ڈائریکٹر کراچی زو کے مطابق انتظامیہ اور ویٹینیری ڈاکٹرز ابھی پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں، اس کے بعد ہی مرنے کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

رضا رضوی کا کہنا ہے کہ افریقن شیر اپنی عمر پوری کر چکا تھا، پنجرے میں قید شیر کی عمر 17 سے 20 سال تک کی ہوتی ہے۔

سینئر ڈائریکٹر زو نے بتایا کہ افریقن شیر 2010 میں کراچی زو لیا گیا تھا، اس وقت اس کی عمر 5 سال تھی، اس شیر کو 2010 میں کسٹمز حکام نے امپورٹ پالیسی کی خلاف ورزی پر ضبط کیا تھا۔

رضا عباس رضوی کے مطابق بعد ازاں کسٹمز حکام نے افریقن شیر کو کراچی زو انتظامیہ کے حوالے کیا تھا۔

Read Comments