ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز 46 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 218 روپے 89 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 3 پیسے کی کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 224 روپے ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے کاروباری روز ڈالر کی قیمت 218 روپے 43 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔