نشتر اسپتال ملتان کی چھت سے لاشیں برآمد ہونے واقعے پروزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ذمہ داروں کے تعین کیلئے آج اجلاس طلب کرلیا ہے۔
وزیراعلی واقعہ کو قتل کا شبہ بھی قرار دے چکے ہیں جبکہ ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نِشتر اسپتال کی پروفیسر نے چھت پر موجود لاشوں کی وضاحت کردی
اس قبل وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر طارق زمان گجر کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال کے دورے کے دوران زبردستی سرد خانہ اور چھت کھلوائی تو 200 لاشیں سرد خانے میں تھیں۔
وزیراعلیٰ کے مشیر کا کہنا تھا کہ اسپتال کی چھت پر لاشوں کو گدھ اور کیڑے کھا رہے تھے جب کہ چھت پر 3 تازہ لاشیں بھی موجود تھیں اور پرانی 35 لاشیں تھیں۔
طارق گجر نے کہا کہ کچھ لاشیں ایسی لگ رہی تھیں جو دو سال تک پرانی ہوں۔