پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی سینیئر قیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس میں پارٹی کے تمام سینئر رہنماوں کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں شہبازحکومت کو نئے انتخابات کے لیے حتمی الٹی میٹم دیے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ پر حتمی مشاورت کی جائے گی اورضمنی انتخابات کے نتائج کی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نےآج 4 بجے پریس کانفرنس طلب کر لی، جس میں وہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کریں گے۔
اسی بارے میں: عمران خان کوکونسی چھ نشستیں چھوڑنی ہیں اورکب
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمران خان اس پریس کانفرنس میں حکومت کو قبل از وقت انتخابات کے لیے حتمی الٹی میٹم دیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے گذشتہ روز ضمنی انتخابات کے دوران بیک وقت قومی اسمبلی کی 6 نشستوں سے کامیابی حاصل کی۔ گوکہ کراچی کی نشست وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ سے ہار گئے۔