Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2022 09:19am

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

Welcome

بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پردہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے ہتھیاراورایمونیشن بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد سیکیورٹی فورسزکے خلاف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

Read Comments