پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی کے صدر بلال غفار پر تشدد اور حملے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
ملیر غازی ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قاتلانہ حملے کیخلاف درخواست دے دی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے بلال غفار اور رانا شمسی کو تشدد کا نشانہ بنایا، ان کو این اے 237 کے پولنگ کیمپ پہنچنے پر زخمی کیا گیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
درخواست میں سلیم بلوچ اور سلمان عبداللہ مراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا، جس میں پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔