Aaj Logo

شائع 16 اکتوبر 2022 12:10am

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی کے قتل کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی زیرِ سربراہی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ڈی آئی جی رخشان نذیر کرد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ اسد ناصر ٹیم میں شامل ہیں۔

خاران کے مقامی حساس اداروں کے نمائندے اور کیس کا انویسٹی گیشن افسر بھی ٹیم میں شامل ہے، جے آئی ٹی 30 روز میں اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

محکمہ داخلہ نے بتایا کہ جے آئی ٹی یہ رپورٹ انسداد دہشتگردی کے جج کو پیش کرے گی۔

سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کو خاران میں گزشتہ رات فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، حملے میں ان کے داماد ممتاز بھی پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔

محمد نور مسکانزئی کو ان کی رہائشگاہ کے قریب مسجد میں نماز عشا کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔

Read Comments