Aaj Logo

شائع 14 اکتوبر 2022 09:58pm

بجلی مزید 3 روپے 21 پیسے مہنگی، صارفین پر 93 کا اضافی بوجھ پڑے گا

نینشل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے صارفین کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔

نیپرا نے نےبجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، بجلی مہنگی کرنے کی منظوری اپریل تا جون 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق اس فیصلے سے بجلی صارفین پر93 ارب 95 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اتھارٹی نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا، اضافی وصولی 4 ماہ کے لئے کی جائے گی جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔

Read Comments