پاکستان میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 800 روپے کی واضح کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 47 ہزار 300 روپے پر آگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار 286 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 20 ڈالر کمی کے بعد 1656 ڈالرز ہوگیا ہے۔