Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2022 04:39pm

ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

پاکستان میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی تبادلہ منڈیوں میں جمعہ کے روز 5 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 218 روپے 43 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 1.49 روپے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 222 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 50 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 218 روپے 38 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Read Comments