آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب سے متاثرہ اندرون سندھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی افراد کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل باجوہ نے اندرون سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران نوشہرو فیروز میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے متاثرہ علاقوں کے دورے پر مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ پاک فوج سیلاب متاثرین کی بحالی تک ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے بعد جنرل باجوہ نے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔