اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نام سے بحال کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن نواب زادہ افتخار خان نے قرارداد پیش کی، جس میں انہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے نام تبدیل کرنے پر زور دیا۔
اسمبلی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بحال کرنے کی قرارداد منظورکرلی ہے۔
نواب زاد افتخارنے کہا کہ سابقہ حکومت نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا تھا۔