Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2022 04:25pm

پاکستانی ہاکی فیڈریشن پر ایڈہاک لگانے کا فیصلہ

پاکستان ہاکی کے معاملات ٹریک پر لانے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایڈہاک لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں پاکستان ہاکی فیڈریشن پر ایڈہاک لگا دیا جائے گا۔ ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے جج ہوں گے جبکہ ممبران میں دو اولمپئینز اور دو ایڈمنسٹریٹرز کو رکھا جائے گا۔

کمیٹی تین سے چھ ماہ میں فیڈریشن کا نیا اسٹرکچر ترتیب دینے اور کلب سے فیڈریشن تک کے معاملات کو ٹریک پر ڈالنے کیلئے اقدامات کرے گی۔

ایڈہاک کمیٹی کلب سے لے کر پاکستان فیڈریشن تک کے اقدمات اٹھائے گی جبکہ نئی ہاکی فیڈریشن کو حکومتی سطح سے مالی سمیت ہر قسم کی سپورٹ حاصل ہو گی۔

Read Comments