صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا، بعد میں خلاف ورزیاں کریں، عمران خان معیشت کی بربادی کے لیے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے، موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف کے سخت شرائط ماننا پڑیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے خود کو امیدوار بنا کر نظام کا مذاق بنایا ہے، عوام عمران خان کیخلاف ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے ضمنی الیکشن کے تمام نشستوں پر عمران خان نے اپنے ہی کاغذات جمع کروادیئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کوملک دشمن خط لکھا، عمران خان پر غداری، آئین شکنی، ملک دشمنی کے مقدمات بننے چاہیے۔
انہوں نے سوال کیا کہ فرح گوگی کو کیوں واپس نہیں لایا جا رہا ہے، عمران خان نے حال ہی میں اپنی جعلی سالگرہ منائی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہی اندازہ تھا کہ ضمنی انتخابات وقت پر ہونگے، پیپلزپارٹی امیدواروں کو تیاری کا کہہ رکھا ہے۔