مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی سیاست منافقت کی سیاست ہے، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں، محمودخان کو استعفی دے دینا چاہئے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماعطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ آڈیولیک میں عمران خان نے کھیل کھیلنے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست منافقت کی سیاست ہے اور اچھا ہواکہ عمران خان اصل چہرہ قوم کے سامنے آگیا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ انصاف ٹرسٹ کس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا؟ جبکہ انصاف ٹرسٹ کہتا ہے تحریک انصاف سے کوئی تعلق ہیں، باہرسے آنے والا پیسہ کن مقاصد میں استعمال کیا گیا۔
انہوں سوات کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن کیلئے پاک افواج اورعوام نےقربانیاں دی ہیں اورآج خیبرپختونخوامیں بدامنی کا ذمہ دار کون ہے؟
عطا تارڑ نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی کے باعث خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہورہے ہیں کیا صوبائی حکومت کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 9 سال سے کس جماعت کی حکومت ہے؟ اور پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں ایک بڑامنصوبہ شروع نہیں کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماعطا تارڑ وزیراعلی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ دینے کے پیسے نہیں تومحمودخان کو استعفی دے دینا چاہئے۔