Aaj Logo

شائع 11 اکتوبر 2022 11:14pm

پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری اور مہنگائی بڑھے گی، شرح نمو کا ہدف بھی حاصل نہیں ہو گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال کے 6.2 فیصد کے مقابلے میں بڑھ کر 6.4 فیصد ہو سکتی ہے۔

آئی ایم ایف نے رواں مالی سال معاشی گروتھ 3.5، مہنگائی کی شرح 19.9 فیصد اور رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.5 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری طرف عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے 5 بڑے بینکوں کو ڈاؤن گریڈ کر دیا ہے جس میں اے بی ایل ،ایم سی بی سمیت یو بی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان اور حیبب بینک شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے موڈیز نے سیلاب کی صورتحال کے دوران پاکستان کی ڈیبٹ رسک ریٹنگ بھی ڈاؤن گریڈ کی تھی۔

Read Comments