پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 1750 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1750 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 44 ہزار 850 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 1458 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 143 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کمی کے بعد 1668ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔