ترک وزیر خارجہ 19 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔
میولت چاواش اولو اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے، وزیر مملکت حنا ربانی کھر معزز مہمانوں کا استقبال کریں گی۔
ترک وزیر خارجہ سیلابی صورتحال پر اظہار یکجہتی کریں گے، میولت چاواش اولو متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی بھی ترک ہم منصب سے ملاقات ہوگی، وزیراعظم بھی میولت چاواش اولو سے ملاقات کریں گے۔