پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹرز نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کا کوئی سینیٹر شریک نہیں ہوگا، تمام سینیٹر کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا، جس میں 4 بل منظوری کے لئے پیش کیے جائیں گے۔
اجلاس میں ڈسلیگزیا کا شکار بچوں کی تعلیم کے لئے اقدامات کا بل پیش ہوگا، ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی بل بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد گھریلو ملازمین بل 2022 اور بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی ریگولیشن بل 2022 کی منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کی آڈیولیکس کے معاملے پربحث کا بھی امکان ہے۔