ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلہسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں مزید 18 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 217 روپے 79 پیسے پر آگیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 2.13 پیسے کی کمی ہوچکی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 219 روپے ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا،100 انڈیکس 42 ہزار 400 ہوگیا۔