ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل جاری ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے چھیانوے پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے اختتام پر ڈالر کا لین دین 217 روپے 96 پیسے پر بند ہوا۔
گذشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت فروخت دو روپے کمی سے 218 روپے پچاس پیسے پر آگئی۔
جمعے کے روز انٹربینک میں 2روپے 02 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 219 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا۔
تجزیہ کارروں کا کہنا ہے کہ شرح سودمیں کمی کا امکان ہے، اس وقت بنیادی شرح سود 15 فیصد ہے۔