Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2022 09:22am

گرفتاریوں کیخلاف پی ٹی آئی درخواست پر سماعت آج

Welcome

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔

پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کو ممنوعہ فنڈنگ تحقیقات سے روکا جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چھاپے غیر قانونی ہیں، ایف آئی اے کو گرفتاریوں سے روکا جائے۔

جسٹس عامر فاروق درخواست کی سماعت کریں گے۔

ایف آئی اے نے حالیہ دنوں میں کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ہیں جب کہ پارٹی کے بانی رہنما حامد زمان کو حراست میں لینے کے بعد ان کا ریمانڈ لے چکی ہے۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات اس معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ آنے کے بعد شروع ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے 8 برس کی سماعت کے بعد فیصلہ میں پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کے ذرائع کی تحقیقات کی تھی۔ ایف آئی اے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت جمع کر رہی ہے۔

Read Comments