پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1250 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1072 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 23 ہزار 285 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی صرافہ منڈی میں 14 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کی قدر 1695 پر آگئی ہے۔