Aaj Logo

شائع 08 اکتوبر 2022 05:29pm

پشاور بی آر ٹی کی تحقیقات کیلئے سابق ڈی جیز سمیت متعدد افسران طلب

پشاور: نیب نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تحقیقات تیز کردی ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جیز سمیت متعدد افسران کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

نیب کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق تمام افسران بذات خود پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں، پیش نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

نیب ذرائع کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کے لئے مزید افسران کو بھی نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے پر 70 ارب سے زیادہ روپے کی لاگت آئی تھی، نیب کی جانب سے ریکارڈ مانگنے پر خیبر پختونخوا حکومت نے منصوبے کا ریکارڈ بیورو کو فراہم کردیا تھا۔

Read Comments