چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان مخالف ریمارکس دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف پنجاب اسمبلی نے قرار داد منظور کرلی۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس پینل آف دی چیئر میاں شفیع کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیراعظم کے خلاف قرار داد صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پیش کی۔
قرار داد کے مطابق شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے وقار کی دھجیاں اڑائیں، عمران خان کو فراڈ قرار دینے والا خود سب سے بڑا فراڈ ہے۔
قرار داد کے متین میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم خود پیشیاں بھگت رہا ہے جس کا پورا ٹبر جھوٹا ہے، یہ لوگ آج تک لندن فلیٹس سے متعلق مؤقف ایک نہ کر سکے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔