ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں 2.02 روپے مزید سستا ہونے کے بعد ڈالر 219 روہے 92 پیسے پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 8 روپے 53 پیسے کی واضح کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 223 روپے ہے۔
ملک میں ڈالر کے بھاؤ میں ڈیڑھ ہفتے کے دوران 19روپے سے زائد کی واضح کمی ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں دو روپے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت221 روپے 94 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔