جامشورو میں ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
جامشورو کی تحصیل مانجھند کے قریب بہاول پور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
مسافر کوچ اپنی منزل کی طرف رواں تھی تو دوسری سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکر ہوگئی، جس کے باعث حادثے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت 10 افراد موت کی منہ میں چلے گئے۔
خوف ناک حادثے میں 15 مسافر زخمی ہوئے جنہیں مانجھند اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سہولیات کے فقدان کے باعث انہیں لیاقت میڈیکل ہسپتال جامشورو منتقل کیا گیا۔
زخمی مسافروں کے مطابق کوچ ڈرائیور کی دروانِ ڈرائیونگ غفلت کے باعث حادثہ رونما ہوا اور پولیس نے مسافر کوچ کے کنڈیکٹر کو حراست میں لے لیا ہے۔