بھارتی ریاست گجرات میں سرعام مسلمانوں کو کوڑے مارے جانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ لباس پولیس اہلکار مردوں کو کوڑے مار رہے ہیں، جبکہ سامنے کھڑے افراد تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
پولیس نے الزام لگایا کہ ان لوگوں نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار نوراتری میں ہونے والی گربا کی تقریب میں پتھراؤ کیا تھا۔
مقامی میڈیا نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اندھیلہ گاؤں کی پولیس نے عوام کے سامنے پتھراؤ کرنے والے افراد کو سبق سکھایا۔ مقامی پولیس انسپکٹر بھی وہاں موجود تھا، جس نے لڑکوں کو عوام سے معافی مانگنے کی ہدایت بھی کی تھی۔
پولیس کے مطابق گاؤن میں گربا پروگرام کا اہتمام کیا تھا، جس کے قریب ہی ایک مندر اور ایک مسجد ہے۔
میڈیا کے مطابق تقریب میں خواتین اور مرد بھی شریک تھے کہ دوسری برادری سے تعلق رکھنے والا ایک گروپ موقع پر پہنچ کرانہیں رُکنے کا کہا جو تصادم کی وجہ بنا۔
اس کےعلاوہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کے بعد صارفین کی جانب ملے جلے تبصرے سامنے آئے۔