ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز 1.70 روپے مزید کمی کے بعد ڈالر 223.94 روپے پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے قیمت میں 4 روپے 51 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 228 روپے ہے۔
ملک میں ڈالر کے بھاؤ میں دس دنوں کے دوران 15 روپے سے زائد کی واضح کمی ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 1.65 روپے کے بعد ڈالر کی قیمت 225 روپے 63 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔