اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ طلباء کو ہراساں کرنے کے کیس میں سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) نواب اخترمینگل کو کمیشن کا سربراہ مقررکردیا ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ حکومت 3 روزمیں اخترمینگل کی تقریری کانوٹیفکیشن جاری کرے۔
عدالت نے 3 روز میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔
اس سے قبل چیئرمین سینیٹ نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی تھی ۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن کا سیکرٹیریٹ سینیٹ میں قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بلوچ طلباء کیوں غیر محفوظ ہیں ، عدالت اس پر الگ سے آرڈر کرے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔