کراچی میں ڈکیتیوں کی بڑھتی وارداتوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی سے تنگ شہریوں نے ڈکیتوں سے خود نمٹنا شروع کردیا۔
ناگن چورنگی پر واردات کے بعد فرار ہوتے ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، جس کے بعد انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
کراچی میں ناگن چورنگی پر واردات کے بعد فرار ہوتے ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، جس کے بعد انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ pic.twitter.com/0ZVfj3KuQi
— Aaj_Urdu (@Aaj_Urdu) October 2, 2022
پولیس موقعے پر پہنچی تو بمشکل زخمی ڈکیتوں کو عوام سے چھڑایا اور موبائل میں ڈال کر روانہ ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آج نیوز کو موصول ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری گرفتاری کے بجائے پولیس سے موقع پر ہی ڈکیتوں کو مارنے کی درخواست کر رہے ہیں۔