تاجکستان کے معروف گلوکار عبدو روزک بگ باس سیزن 16 میں بطورِ کنٹسٹنٹ شرکت کریں گے۔
انسٹاگرام پر 19 سالہ گلوکار عبدو روزک نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس شو میں بطور کنٹسٹنٹ شرکت کریں گے۔
انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں بہت خوش ہوں اور سب سے محبت کرتا ہوں، مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب بگ باس کے گھر کے اندر جاؤں، برائے مہربانی مجھے سپورٹ کیجیے گا۔
یاد رہے کہ تاجک گلوکار عبدو روزک کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے اور وہ دنیا بھر میں سب سے چھوٹے قد والے گلوکار کے نام سے مشہور ہیں ۔
واضح رہے کہ بگ باس سیزن 16 کا رنگارنگ پریمئیر آج نشر کیا جائے گا جس میں شو میں حصہ لینے والے تمام کنٹسٹنٹز کو متعارف کروایا جائے گا۔