حکومت نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان دینے کے بعد اب سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان تبدیل ہوگیا، وزیراعظم شہبازشریف نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کیا۔
وزیراعظم نے سمری سینیٹ سیکریٹریٹ ارسال کردی جبکہ سینیٹ سیکریٹریٹ جلد اسحاق ڈار کا بطور قائد ایوان نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نےاسحاق ڈار کو قائد ایوان نامزد کرنے کی منظوری دی۔
دوسری جانب اعظم نذیر تارڑ آج قائد ایوان کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔