سوشل میڈیا پر افواہیں کردش کر رہی ہیں کہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور سپر اسٹار رنویر سنگھ نے راہیں جُدا کرلی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان افواہوں کا سلسلہ تب شروع ہوا جب عمیر ساندھو نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’رنویر سنگھ اور دیپیکا کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے‘۔
بالی ووڈ کی اس سُپر اسٹار جوڑی کی شادی کو تقریباً چار سال ہو چکے ہیں جس کے بعداب ان دونوں کی علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں، تاہم اب تک جوڑی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
تاہم حال ہی میں ایک انٹرویو میں رنویرسنگھ نے علیحدگی کی خبر پر ردعمل کا اظہار نہیں کیا لیکن انہوں نے کہا کہ میں اور دپیکا دس سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ایک دوسرے کی بے پناہ عزت کرتے ہیں۔
رنویرسنگھ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ اور دیپیکا جلد ہی پھر سے بڑی اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنی پہلی فلم ’رام لیلا‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے جس کے بعد 2018 میں یہ جوڑی شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔