پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2200 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 45 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے سے 1 لاکھ 25 ہزار 86 روپے پر آگئی ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 6 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1649 ڈالرز کی سطح پر آگیا ہے۔