ایبٹ آباد میں علاج کروانے کا کہنے پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی اور بیوی کو قتل کرنے سمیت تین بچیوں کو زخمی کردیا۔
ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کی حدود شیخ البانڈی میں ملزم نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا، جبکہ گولیاں لگنے سے تین بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق بیوی نے گھر میں بیمار بچوں کو ہسپتال لے جانے کا کہا تو ملزم کریم شاہ نے فائرنگ کر دی۔
اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بچیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کیلے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔