وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری کو تجویزدی ہے کہ پاکستان کے قرضے امداد میں تبدیل کردیے جائیں۔
رواں برس جولائی سے شروع ہونے والی شدید بارشوں نے ملک میں بے پنا تباہی مچائی، جس سے کروڑں افراد متاثر ہوئے ہیں ساتھ ہی ملک کا انفرا اسٹکچر بھی تباہ ہوا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تجویرپیش کی کہ پاکستان کے قرضے امداد میں تبدیل کردیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے ہم جتنا بھی کریں ناکافی ہے، سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے،
انہوں نے کہا کہ اس وقت الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہماری خارجہ پالیسی اور معشیت کو نقصان پہنچایا ہے، شکرہے اب درست سمت میں چل رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 6 ماہ میں کسی بھی ملک سے پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، سیلاب کےعلاوہ امریکا کے ساتھ ہمارا ایجنڈا تعلقات کی بہتری تھا۔
انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا دورہ کامیاب رہا اورہمیں جتنی بھی مدد ملی اس پر ہم دنیا کے شکر گزار ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان کے لینس سے الگ ہوکرامریکا کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں اور معاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں
سیلاب سے پیدا ہونے والی تباہ کاریوں سے متعلق وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے۔