سعودی نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارمنٹ نے ریاض میں لاکھوں کی تعداد میں ممنوعہ گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
پانچ ملزمان تربوز میں 7 لاکھ 65 ہزار گولیاں چھپا کر اسمگل کررہے تھے اور گرفتار ملزمان میں دو سعودی شہری اور تین شامی باشندے شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ پر سخت پابندیاں عائد کر رہے ہیں، جبکہ سعودی حکام باقاعدگی سے کیپٹاگون اور ایمفیٹامائن گولیوں کی غیر قانونی کھیپ پکڑتے ہیں، جو بنیادی طور پر شام اور لبنان سے آتی ہیں۔
ملزمان کو گرفتارکر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔