قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 5 رنز سے شکست دے کر 7 میچز پر مشتمل سیریز میں 2-3 سے برتری حاصل کرلی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں قومی ٹیم 19 اوورز میں 145 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
میچ کی پہلی اننگ میں گرین شرٹس کی جانب سے محمد رضوان 63 اور افتخار احمد 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گیند بازی میں انگلش ٹیم کے مارک ووڈ تین، جب کہ دیوڈ ویلے اور سیم کوران دو، دو کھلاڑیوں کو شکار کرنے میں کامیاب رہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم مقرر اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا سکی۔
میچ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے کپتان معین علی ناقابلِ شکست 53 اور ڈیوڈ ملان 36 رنز اسکور کر سکے۔ بولنگ میں پاکستانی ٹیم کے حارث رؤف دو جب کہ محمد نواز اور عامر جمال نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلیئن کی راہ دکھائی۔
خیال رہے کہ گزشتہ مقابلے میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا اگلا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 ستمبر بروز جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔