سندھ فلم سنسر بورڈ نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو کلیئر قرار دیتے ہوئے نمائش کی اجازت دیدی ہے۔
فلم کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے ہے جسے 13 اکتوبر پاکستان سمیت پوری دنیا میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
پروڈیوسرعمارہ حکمت اور ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا دوسرا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس 13 اکتوبر کو ریلیز کرنے کی تصدیق کردی گئی۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1979 کی کلاسک پنجابی فلم مولا جٹ سے متاثر ہے، جبکہ اس فلم کے ڈائیلاگز بھی ناصر ادیب ہی نے تحریر کیے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، حمیمہ ملک، سرمد کھوسٹ اور حمزہ علی عباسی جیسے نامور اداکار شامل ہیں۔
’یاد رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سے قبل ’مولا جٹ‘ کے نام سے پروڈیوسر محمد سرور بھٹی نے 1979 میں بھی پنجابی زبان میں فلم بنائی تھی، جس میں سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے اہم کردار ادا کیے تھے۔