Aaj Logo

شائع 27 ستمبر 2022 04:23pm

کندھ کوٹ: اغوا برائے تاوان میں اضافہ، رواں ماہ 43 افراد اغوا

کندھ کوٹ: ضلع بھر میں بارشوں و سیلاب کے بعد اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ، ایک ماہ کے دوراں ڈاکوؤں نے 43 افراد کو اغوا کرلیا۔

ضلع ہیڈ کوارٹر میں بارشوں و سیلاب کے بعد بدامنی میں اضافہ ہوگیا ہے، روزانہ کے بنیاد پر لوگوں کو اغوا کرنے کا عمل جاری ہے ، کچے کا ایریا اغوا کاروں کی انڈسٹری بن گئی۔

جبکہ اب تک ایک ماہ کے دوران اغوا ہونے والوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی۔

ایک ہفتہ قبل مدیجی شہر کا رہائشی ٹرک ڈرائیور نصیر بروہی کو ڈاکووں نے اغوا کیا اسی دن اشفاق سومرو ، عاشق سومرو کو بھی انڈس ھائی وے سے ڈاکو اغوا کرکے با آسانی فرار ہوگئے۔

ڈاکووں نے نصیر بروہی کو زنجیروں سے باندھ کر وڈیو وائرل کیا ہے جس میں مغوی کی ٹانگ زخمی ہے ، اور مغوی بازیابی کی اپیل کر رہا ہے۔

ڈاکووں نے مغوی کی بازیابی کے لئے20 لاکھ تاوان طلب کیا، جس کے برعکس مغوی کے ورثاء مدیجی سے کندھ کوٹ انڈس ھائی وے پر دھرنا دے دیا۔

دھرنے کے سبب سندھ پنجاب کی شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگئی ہے۔

متاثرہ اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی کو فوری بازیاب کرایا جائے ورنہ دھرنا جاری رکھیں گے۔

واضع رہے کہ ان اغوا کی وارداتوں میں ملوث گینگز میں بھیو ، تیغانی ، جاگیرانی اور سبزوئی گینگز ہیں جو لوگوں کو اغوا کرکے کچے کے علاقوں میں ٹھکانوں پر قید کرتے ہیں پھر ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔

Read Comments