Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2022 03:37pm

بدین: سیلاب متاثرین کے کیمپ سے مبینہ طور پر لڑکی اغوا، ورثاء نے دھرنا دے دیا

Welcome

بدین میں متاثرین کے خیمے سے مبینہ طور پر لڑکی اغوا ہونے پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

ضلع بدین کی تحصیل تلہار کے گاؤں حیات خاصخیلی میں گزشتہ روز 15 سالہ گڈی نامی لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔

واقعے کیخلاف لڑکی کے ورثاء نے جھڈو بائی پاس پر احتجاج کر کے دھرنا دیا گیا۔

اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کی نشاندھی کرنے کے باوجود پولیس تعاون نہیں کر رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

Read Comments