پاکستان میں ماہِ ربیع الاول 1444ء ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا جس میں کمیٹی کے دیگر سمیت محکمہ موسمیات نمائندوں نے شرکت کی۔
ملک میں کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہ ہونے کی صورت میں اعلان کیا گیا ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک میں ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آٰا ہے جس کے تحت یکم ربیع الاول 28 ستمبر بروز بدھ ہوگی جب کہ عید میلاد النبیﷺ 9 اکتوبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔