ملک میں سونے کے نرخ میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 ہزار 800 روپے کی نمایاں کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 43 ہزار 300 روپے پر آگیا ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 5 ہزار 829 روپے کمی سے 1 لاکھ 22 ہزار 857 روپے پر آگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی صرافی میں معمولی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1643 ڈالرز ہوگئی ہے۔