Aaj Logo

شائع 26 ستمبر 2022 05:01pm

مسلط کرپٹ لوگوں کیخلاف حقیقی آزادی کیلئے جہاد لڑوں گا: عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے دور اقتدار میں ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

لاہور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں تاجر برادری کا خاص شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے شوکت خانم اسپتال کے لئے مدد کی، مجھے حقیقی آزادی میں بھی آپ کی ضرورت ہے جس میں آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا، کابینہ کے 60 فیصد وزراء پر کرپشن کیسز ہیں، چوروں نے قانون میں ترمیم کرکے اپنی چوری چھپائی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد پاکستانی معیشت بہتر ہو رہی تھی، ہمارے دور میں ریکارڈ زرعی پیداوار ہوئی، آج عالمی منڈی میں گزشتہ دور سے مقابلے سستا تیل ہے مگر حکمران دنیا بھر سے پیسے مانگ رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی آڈیو لیک نکل آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مریم کا داماد بھارت سے مشینری منگوا رہا ہے تاہم جب بھارت نے کشمیر کا اسپیشل اسٹیٹس ختم کیا تو ہم نے بھارت سے تجارت بند کردی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنا پیسہ بنانے آئے ہیں، کے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں، لہٰذا میں ان کے خلاف حقیقی آزادی کا جہاد لڑوں گا اور انہیں کبھی تسلیم نہیں کروں گا۔

Read Comments