سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 12 گھنٹوں میں 3 آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفرور وزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔
مفروروزیراعظم کےجہاز میں بھاگا اور5 سال بعدوزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے یہ چوری اور سینہ زوری ہے پی ڈی ایم کےمستقبل کا فیصلہ15 نومبر سے پہلے ہوجائےگا 12 گھنٹوں میں3آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشیوش ناک ہےآئی ایم آف کے باوجوداسحاق ڈارڈالر بجلی گیس اور آٹےکاکیا کریں گئےجومفتا نہیں کرسکے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 26, 2022
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہوجائے گا، 12 گھنٹوں میں 3 آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم آف کے باوجود اسحاق ڈار ڈالر، بجلی ،گیس اور آٹےکا کیا کریں گے جو مفتاح نہیں کرسکے۔
سابق وزیرداخلہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ آڈیو وڈیو کی رسم شروع کرنے والے خود اُس کی بھینٹ چڑ گئے، اتفاق فاؤنڈری کا اکاؤنٹیٹ آ رہا ہے ،کوئی اکانومیسٹ نہیں ،ڈان لیکس 2 بھی نکام ہو گئی ۔
آڈیو وڈیو کی رسم شروع کرنے والے خود اُس کی بھینٹ چڑ گئے اتفاق فاونڈری کا اکاونٹیٹ آ رہا ہے کوئی اکانومیسٹ نہیں ڈان لیکس 2 بھی نکام ہو گئی مریم نشانہ ہے شہباز کو بچانا ہے الٹی گنتی شروع ہو گئی اکتوبر کا انتظار کریں آپ نے گھر جانا ہے اور الیکشن کروانا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 26, 2022
انہوں نےمزید کہا کہ مریم نشانہ ہے، شہباز کو بچانا ہے، الٹی گنتی شروع ہو گئی، اکتوبر کا انتظار کریں، آپ نے گھر جانا ہے اور الیکشن کروانا ہے۔