وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا پر آنے والے اخراجات سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ذرائع پی ایم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے دورہ امریکا پر سرکاری خزانے سے کوئی خرچہ نہیں کیا، شہباز شریف نے نہ صرف اپنے بلکہ وفد میں شامل وزراء کے اخراجات بھی اپنی جیب سے ادا کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب بھی شہبازشریف نے تنخواہ سمیت کوئی سرکاری مراعات نہیں لی تھیں ۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ شہبازشریف نےبطور وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری دوروں پر آنے والے اخراجات بھی ذاتی جیب سے ادا کئے تھے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی امریکا گئی تھیں۔