ملک میں سونے کے نرخ میں آج بھی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 850 روپے کی نمایاں کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 53 ہزار 850 روپے پر آگیا ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 728 روپے کمی سے 1 لاکھ 32 ہزار 630 روپے پر آگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی صرافی میں ڈالر واضح کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1647 ڈالرز ہوگئی ہے۔