Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2022 03:46pm

عرب دنیا سے پہلی خاتون کو خلا میں بھیجنےکا فیصلہ

سعودی عرب کی جانب سے آئندہ برس انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں 2 خلا باز بھیجے جائیں گے، جن میں سے ایک کو عرب دنیا کی پہلی خاتون خلابازہونے کا اعزازحاصل ہوگا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی کمپنی ایگزوم اسپیس کی جانب سے سعودی عرب کے لیے مشن کا بندوبست کیا گیا ہے تاہم مملکت اورخلائی کمپنی کی جانب سے فی الحال خاتون خلاباز کا نام نہیں بتایا گیا جن کے ہمراہ ایک سعودی خلاباز ہوگا۔

اس کےعلاوہ ایگزوم اسپیس نامی کمپنی کے دوسرے نجی مشن کے طور پر2 امریکیوں کو بھی آئندہ برس خلا میں بھیجنے کے لیے تیارکیا گیا ہے۔

مذکورہ مشن سے آگاہی رکھنے والے ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ (اے ایکس ٹو) کے مسافروں کو تاحال ناسا سے منظوری نہیں دی گئی ہے اور جب تک پینل کی جانب سے خلابازوں کے نام حتمی قرار نہیں پاتے جب تک ان کی شناخت واضح نہیں کی جائے گی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی نجی اسپیس کمپنیوں اورسعودی عرب کے درمیان وسیع تعاون کیا جائے گا، اس حوالے سے پہلی سعودی خاتون کا اسپیس اسٹیشن میں بھیجنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے۔

Read Comments